پاکستان
20 جنوری ، 2014

بنوں میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکارسپرد خاک

بنوں میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکارسپرد خاک

بنوں…گزشتہ روز بنوں دھماکے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی نمازجنازہ مختلف شہروں میں ادا کی گئی اور انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ سیکورٹی اہل کار فیصل شہزاد کی نماز جنازہ میانوالی میں ان کے آبائی گاوٴں مسلاں والا میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا اور آرمی چیف کی جانب سے پھول چڑھائے گئے۔ایف سی کے سپاہی نوید کا تعلق فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے نواحی گاوٴں سے تھا۔ نوید نے چار سال قبل فوج میں شمولیت اختیار کی تھی۔ شہید نوید کی تدفین پورے فوجی اعزاز کے ساتھ کی گئی۔نائیک اعجاز گیلانی کو مظفر آباد کے گاوٴں نوگران میں فوجی اعزاز کے سپردخاک کیا گیا جبکہ سپاہی ارشاد حسین، سپاہی شجاعت حسین، سپاہی سفیر حسین، سپاہی شہید حسین اور سپاہی مہدی حسین کا تعلق کرم ایجنسی سے تھا۔ پانچوں شہیدوں کو ان کے آبائی گاوٴں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپر دخاک کردیا گیا۔ شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔

مزید خبریں :