پاکستان
20 جنوری ، 2014

نواز شریف ملک کو امریکا کی غلامی سے نجات نہیں دلاسکتے، عمران خان

نواز شریف ملک کو امریکا کی غلامی سے نجات نہیں دلاسکتے، عمران خان

خوشاب…تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے نواز شریف ملک کو امریکا کی غلامی سے آزاد نہیں کراسکتے، وہ ملک کو امریکی غلامی سے نجات دلائیں گے۔ خوشاب میں انتخابی جلسے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنی دولت باہر رکھی ہوئی ہے اور بیرونی سرمایہ کاری پر زور دے رہے ہیں، نواز شریف ملک کو امریکا کی غلامی سے نہیں نکال سکتے،میں ملک کو امریکی سے آزاد کراوٴں گا۔عمران خان نے کہا کہ ن لیگ چھٹی مرتبہ حکومت میں آئی ہے، اب ان کے بچے باری کیلئے تیار ہورہے ہیں، آٹھ ماہ ہوگئے مگر عوام کے لئے کچھ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ خیبرپختونخوا میں بجلی کا نظام ان کے حوالے کیا جائے وہ بجلی کی قیمت 20 فیصد کم کردیں گے،لوگ کہتے ہیں بل ملتے ہیں مگربجلی نہیں ملتی، بجلی کا نظام ہمارے حوالے کیا جائے 20 فیصد قیمتیں کم کردیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ 11مئی کو تاریخی دھاندلی ہوئی ہے اور وہ دھاندلی کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، 11مئی کو تاریخی دھاندلی ہوئی ہے اور جنہوں نے دھاندلی کی ہے انہیں نہیں چھوڑیں گے، ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف پہلی جماعت ہے جس نے کرپشن پر اپنی اتحادی جماعت کے وزراء کو نکالا، تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ تبدیلی آگئی ہے۔

مزید خبریں :