20 جنوری ، 2014
راولپنڈی…راولپنڈی کے آر اے بازار میں ہونے والے خود کش حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف تھانا آر اے بازار میں درج کیا گیا ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ قتل، اقدامِ قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔