21 جنوری ، 2014
کراچی…سینٹرل جیل پر حملے کے خدشے کے باعث یونیورسٹی روڈ پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جبکہ بکتربند گاڑیاں اور موبائل وین بھی سینٹرل جیل کے اطراف میں موجودہے۔ جمشید روڈ سے جیل چورنگی جانے والی سڑک کو ٹینکرز کھڑے کرکے بند کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے سینٹرل جیل پر دہشت گرد حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔جس کے باعث سینٹرل جیل کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔