پاکستان
21 جنوری ، 2014

کراچی: قیوم آباد میں فائرنگ،3 پولیو ورکرزجاں بحق

کراچی: قیوم آباد میں فائرنگ،3 پولیو ورکرزجاں بحق

کراچی…کراچی کے علاقے قیوم آباد میں فائرنگ سے 3پولیو ورکرزجاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کراچی ایسٹ کے علاقے قیوم آباد میں مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیو ورکرز پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں3 ورکرز جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد 2 ورکرز لاپتہ ہیں، امکان ہے فائرنگ کے خوف سے دونوں پولیوورکرز کہیں چھپ گئے ہوں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جناح اسپتال سیمی جمالی کے مطابق 2خواتین سمیت 3افراد اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑگئے تھے، زخمیوں میں ایک راہ گیر اور پولیو ورکرشامل ہے۔

مزید خبریں :