21 جنوری ، 2014
فیصل آباد…امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا کہ ہے کہ امریکا پاکستانی عوام سے تعلقات کو مزید مضبوط کرنا چاہتاہے،سیکیورٹی پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے، ملک میں سیکیورٹی سے متعلق فیصلے بھی پاکستان کو خود لینے ہیں۔فیصل آباد کے جی سی یونیورسٹی میں سابق امریکی صدر ابراہم لنکن کے نام پر لنکن کارنر کے افتتاع کے بعد امریکی سفیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور پاکستان تعلیمی تبادلوں ،کاروبار اور پنجاب میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے مل کر کام کر سکتے ہیں خصوصا تعلیمی شعبے میں امریکا کی جانب سے کتب ،رسائل انٹر نیٹ رابطوں سے متعلق مواد کی فراہمی کے لیے پاکستان بھر میں پندرہ ریسورس سینٹر لنکن کارنر کے نام سے قائم کیے گئے ہیں جن میں 13نے کام شروع کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان میں امریکی فرنچائیز ریستوران سمیت کئی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی جارہی ہے جس کا سلسلہ جاری ہے۔