پاکستان
21 جنوری ، 2014

مستونگ میں کوئٹہ آنے والی مسافر بس کے قریب دھماکا

مستونگ میں کوئٹہ آنے والی مسافر بس کے قریب دھماکا

کوئٹہ…بلوچستان مستونگ کے علاقے درین گڑھ میں بس کے قریب دھماکا ہوا ہے،لیویزذرائع کے مطابق کوئٹہ سے 80کلومیٹر دور مستونگ کے علاقے میں مسافر بس میں دھماکا ہوا ہے ،ذرائع کے مطابق یہ مسافربس تفتان سے کوئٹہ آرہی تھی،دھماکے کے بعد بس میں آگ لگ گئی ہے ،واقعہ کے بعدسیکیورٹی فورسزنے جگہ کو گھیرے میں لے لیا ہے،ابتدائی طور پر کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

مزید خبریں :