پاکستان
21 جنوری ، 2014

مغویوں کی بازیابی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ،نواز شریف

 مغویوں کی بازیابی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے ،نواز شریف

اسلام آباد…وزیراعظم نوازشریف نے بلوچستان میں اغواء برائے تاوان کی وارداتوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مغویوں کی بازیابی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی، یوسف رضا گیلانی اور سلمان تاثیر کے بیٹوں کے اغواء پر بھی تشویش ہے ، ان کی بازیابی کیلئے انٹیلی جنس اداروں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک کی قیادت میں پارلیمانی وفد نے ملاقات کی ۔ ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا کہ وفاقی حکومت عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہ نما نواب عبدالظاہر کاسی کی بازیابی اور صوبے میں امن وامان کیلئے تعاون کرے ،نواز شریف نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت مغوی کی بازیابی اور دہشت گردی کے خلا ف صوبائی حکومت سے ہرممکن تعاون کرے گی۔نواز شریف نے کہاکہ ملک میں امن وامان قائم کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے اور اس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ، وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا کہ وہ حکومت کی دہشت گردی کیخلاف پالیسی پر مکمل عمل درآمد کریں گے، سب دہشت گردوں کے خلاف ہیں اورانہیں متحد ہو کر سخت پیغام دینا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :