21 جنوری ، 2014
اسلام آباد…کراچی میں پولیوورکرزپرحملے کے بعد صوبوں کو پولیومہمات کیلئے تیارکردہ منصوبوں کادوبارہ جائزہ لینے کا کہاگیاہے۔ وزیر مملکت برائے ہیلتھ سروسزز سائرہ افضل تارڑ کاکہناہے کہ صوبے پولیوورکرزکی سیکورٹی بڑھائیں۔ وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کراچی میں پولیو ورکرز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے بتایاکہ انہوں نے کراچی میں پولیوورکرزپرحملے کی رپورٹ طلب کرلی ہے، بدھ کوایک اجلاس بھی طلب کیاہے جس میں صوبوں کی پولیومہم کیلئے تیارکردہ رپورٹس کاجائزہ لیاجائیگا۔