21 جنوری ، 2014
کراچی…پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ثقافت خطرے میں ہے جسے بچانے کے لیے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔سندھ کلچرل فیسٹیول، ہمیں ہمارے ہونے کا یقین دلائے گا۔پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ فیسٹیول کے بارے میں ایک ویڈیو بیان دیتے ہوئے سندھی ثقافت حفاظت کے لیے ایمرجنسی کا نفاذ کا اعلان کردیا ،انکا کہنا تھا ہماری میراث خطرے میں ہے ثقافتی ورثوں کو بچانے کے لیے سندھ فیسٹیول کا انعقاد ہورہا ہے۔سندھ فیسٹیول کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ سندھ فیسٹول کا آغاز رواں برس فروری کے پہلے ہفتے میں ہوگا ،جسکی تقریبات اور جشن 3 ہزار سال پرانے ثقافتی مراکز مکلی اور موہنجو دڑو سمیت پورے سندھ میں منایا جائے گا۔