پاکستان
21 جنوری ، 2014

مستونگ میں زائرین کی بس کے قریب دھماکا،22 جاں بحق،31 زخمی

مستونگ میں زائرین کی بس کے قریب دھماکا،22 جاں بحق،31 زخمی

کوئٹہ…مستونگ میں ایران سے واپس آنے والے زائرین کی بس کے قریب دھماکے سے بائیس افراد جاں بحق اور اکتیس زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں 100 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا جس سے بس سمیت تین گاڑیاں تباہ ہوگئیں،بلوچستان میں دہشت گردی کے ایک واقعے میں ایران سے کوئٹہ آنے والی زائرین کی بسوں کو خود کش حملے کا نشانہ بنایا گیا،مستونگ کے علاقے دریں گڑھ میں دھماکا اس وقت ہوا جب وہاں سے زائرین کی دو بسیں گزر رہی تھیں،دھماکے کی زد میں آکر ایک بس میں آگ لگ گئی۔ واقعے کے بعد لیویز، ایف سی اور ضلعی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔زخمیوں کو پہلے مستونگ اسپتال اور بعد میں کوئٹہ منتقل کیا گیا۔وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی، مجلس وحد ت مسلمین، کوئٹہ یکجہتی کونسل، شیعہ کانفرنس اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے واقعے کی مذمت کی ہے جبکہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے کل کوئٹہ میں شٹر ڈاوٴن ہڑتال اور تحفظ عزاداری کونسل نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل دسمبر 2012 میں مستونگ کے اسی علاقے میں زائرین کی ایک بس دھماکے کا نشانہ بنی تھی جس میں 19 زائرین جاں بحق اور25 زخمی ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :