پاکستان
21 جنوری ، 2014

دوسروں کے بچوں کوقدموں چلتا دیکھنے والی کے اپنے بچے ماں سے محروم

دوسروں کے بچوں کوقدموں چلتا دیکھنے والی کے اپنے بچے ماں سے محروم

کراچی… پولیو سے بچاو کے قطرے پلاکربچوں کومعذوری سے بچانے والے فہد کی ماں خودبے سہارا ہوگئی ، دوسروں کے بچوں کوقدموں چلتا دیکھنے کی چاہ رکھنے والی انیتا کے اپنے ننھے بچے ماں کی انگلی پکڑ کر چلنے سے محروم ہوگئے۔انیتا کاشوہر اپنی بیوی اور بچوں کی ماں کو اب کہاں سے لائے گا جو گھر بھی چلاتی تھی اور شوہر کا سہارا بھی تھی ، ماں کو اسکا بیٹا کون لا کر دے گا،صرف ڈھائی سو روپے کے عوض اپنی جانیں داوٴ پر لگانے والے پولیو ورکز کی غربت زدہ زندگی میں نہ تو کبھی کسی نے جھانکنے کی کوشش کی، اور نہ ہی ان کے مسائل کا حل تلاش کیا بلکہ ان پرہونے والوں حملوں کو کبھی قابل توجہ نہیں جانا گیا، یہی کہا گیا کہ جو سیکورٹی دی گئی ہے اسے بہت جانوں۔اگر یہ سیکیورٹی کافی تھی تو پھریہ کیوں ہوا۔

مزید خبریں :