دنیا
21 جنوری ، 2014

امریکا کی مختلف ریاستیں پھر برفانی طوفان کی زد میں

امریکا کی مختلف ریاستیں پھر برفانی طوفان کی زد میں

واشنگٹن…امریکا کی شمال مشرقی اور وسطی ریاستیں ایک بار پھر برفانی طوفان کی زد میں ہیں۔ شدید سردی کے باعث دارالحکومت واشنگٹن میں وفاقی اور تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔امریکا کی شمال مشرقی اور وسطی ریاستیں ایک بار پھر سرد ہواوٴں اور برفباری کے گھیرے میں آگئی ہیں۔ متعدد شہروں میں برفباری کا سلسلہ پھر سے شروع ہو گیا ہے جو اگلے ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے، ریاست ٹینی سی، ورجینیا، میساچیوسٹس، میزوری، نیو جرسی، نیویارک واشنگٹن اور شکاگو میں سرد ہواوٴں سے درجہ حرارت گرنے کے ساتھ برفانی طوفان کی پیشں گوئی کی گئی ہے۔ شمال مشرقی ریاستوں میں ایک فٹ برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ امریکی محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دارالحکومت واشنگٹن میں سخت سردی کے باعث وفاقی اور تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں اور ہزاروں پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔

مزید خبریں :