21 جنوری ، 2014
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے یونیورسٹی روڈ پر مسلح دہشت گردوں کی جانب سے کریکر حملے میں ایم کیوایم ملیرکے ہمدرد اور بلدیاتی انتخابات میں رضویہ 2 سے ایم کیوایم کے امیدوار سید وجاہت حسین نقوی کی شہادت اور دیگر افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں الطاف حسین نے سیدوجاہت حسین نقوی کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ وجاہت حسین شہید کے درجات بلندفرمائے ،انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔الطاف حسین نے دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ۔