22 جنوری ، 2014
دوحہ …ویمنز کی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز میں آج پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ پی سی بی کی میزبانی میں دو حہ میں جاری سیریز میں پاکستان کا مقابلہ جنوبی افریقا سے ہوگا۔گرین شرٹس نے پہلے میچ میں افریقی ٹیم کو چھ وکٹ سے زیر کیا تھا ۔افریقی ٹیم آج ہی آئرلینڈ سے بھی مقابلہ کرے گی۔ان دو میچز سے 24 تاریخ کو ہونے والے ایونٹ کی فائنلسٹ ٹیموں کا بھی فیصلہ ہو جائے گا۔