22 جنوری ، 2014
میلبورن…آسٹریلین اوپن ٹینس سے ایک اوراسٹارکی چھٹی ہوگئی، دفاعی چمپئن وکٹوریہ آزارینکا کوارٹرفائنل میں شکست کھا بیٹھیں۔ میلبورن میں جاری ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں بیلاروس کی وکٹوریہ آزارینکا پولینڈ کی اگنیزا رڈوانسکا کیخلاف جم کرنہیں کھیل سکیں۔دفاعی چمپئن کوپہلے سیٹ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست ہوئی، آزارینکا نے دوسرا سیٹ جیتا ضرور، لیکن سخت مقابلے کے بعد۔ تیسرے سیٹ میں پولش کھلاڑی نے حریف کوایک بھی گیم جیتنے نہیں دیا۔رڈوانسکا کی جیت کااسکور چھ ایک،پانچ سات اور چھ صفر رہا۔