دنیا
22 جنوری ، 2014

لندن:منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار2 پاکستانیوں کی دوبارہ ضمانت

لندن:منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار2 پاکستانیوں کی دوبارہ ضمانت

لندن … لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتاردو برطانوی پاکستانیوں کی دوبارہ ضمانت منظور کر لی ہے۔ دونوں افراد کو منی لانڈرنگ کے الزام میں کرائم ایکٹ 2002 کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ لندن میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ترجمان کے مطابق دونوں پاکستانیوں کی اس سال اپریل کے آخر تک ضمانت منظور کی گئی ہے۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں پر ضمانت کی شرائط عائد ہیں، تاہم انہوں نے شرائط بتانے سے انکار کردیا۔ پولیس نے کہا ہے کہ ہم تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ پولیس نے دونوں افراد کے خلاف الزامات کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔تاہم خیال ہے کہ گرفتار افراد سازش کا حصہ ہیں،گرفتاریاں ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے کیس پر کام کے دوران ہوئیں، جنہیں 16 ستمبر 2010 کو لندن میں قتل کر دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :