30 مارچ ، 2012
پشاور … ڈی سی او پشاور سراج احمد نے ہائی رسک پولیو یونین کونسلز میں 95 فیصد کوریج نہ ہونے پر 5 یونین کونسلز کے سیکریٹریز کو معطل کردیا ہے۔ ڈی سی او پشاور سراج احمد نے جیو نیوز کو بتایا کہ پولیو کے حوالے سے پشاور کی 5 ہائی رسک یونین کونسلز ڈاگ، حسن گڑھی نمر ایک، خالصہ ٹو، اچینی اور نوتھیہ قدیم کے سیکریٹریز یونین کونسلز کو اپنے علاقوں میں 95 فیصد کوریج کو یقینی نہ بنانے پر معطل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پانچوں یونین کونسلز کے سیکریٹریز اپنے علاقوں میں صرف 70 فیصد کوریج کروائے۔ ڈی سی او پشاور کے مطابق خیبر ایجنسی سے نقل مکانی کرنے والے بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے کیلئے کالا خیل، حیات آباد، شاہ کس، شیخان، ادیزئی اور شریکرہ میں 10 پوائنٹس قائم کیے گئے تھے۔ جہاں ایک ہفتے کے دوران 30 ہزار 525 بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے گئے۔