23 جنوری ، 2014
کراچی…سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی شاہجہاں بلوچ کی درخواست ضمانت کی سماعت کیلئے تفتیشی افسر کو 28جنوری کو طلب کرلیا ہے۔ارشد پپو سمیت تہرے قتل کیس میں رکن قومی اسمبلی شاہجہان بلوچ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے درخواست ضمانت مسترد ہونے پر سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔شاہ جہاں بلوچ کا موقف ہے کہ ارشد پپو کیس سے انکا کوئی تعلق نہیں، انہیں سیاسی بنیادوں پر پھنسایا گیاہے۔