پاکستان
23 جنوری ، 2014

وزیراعظم کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ختم

وزیراعظم کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ختم

اسلام آباد…وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے نئی قانون سازی جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت ملکی سلامتی کی صورت حال کاجائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح کااجلاس وزیراعظم ہاوٴس میں ہوا۔۔ اجلاس میں وزیردفاع ،وزیر داخلہ، وزیرخزانہ ،وزیراطلاعات ،مشیر برائے قومی سلامتی اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت اعلی فوجی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں دہشت گردی کی ممکنہ کارروائیوں کو ناکام بنانے کے لئے وفاق اور صوبوں کے درمیان انٹیلی جنس رابطوں کا جدید مکینزم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ سرحدی علاقوں کی سیکیورٹی موثر بنانے کے لئے صوبوں کے ساتھ انٹیلی جنس اور نگرانی کے موثر نظام کے لئے تعاون بڑھایاجائے۔ اس کے علاوہ داخلی سیکیورٹی کو موثر بنانے کے لئے پولیس کو کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تربیت کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

مزید خبریں :