23 جنوری ، 2014
کوئٹہ… وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثاراوروزیراطلاعات پرویزرشیدکوئٹہ پہنچ گئے۔وزیراعظم میاں نواز شریف نے وفاقی وزرا کوسانحہ مستونگ کے پیش نظرصورتحال کاجائزہ لینے کیلئے کوئٹہ بھیجا ہے ۔چودھری نثاراورپرویزرشیدصورتحال کی بہتری کیلئے وزیراعظم کاپیغام وزیراعلیٰ کوپہنچائیں گے۔ اس سے قبل وزیراعظم میاں نوازشریف نے مستونگ میں زائرین کی بس پر خود کش حملے کے بعد پیدا صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کو کوئٹہ جانے کی ہدایت کی ۔ ذرائع کا کہناہے کہ وزیرداخلہ کوئٹہ پہنچ کراہل تشیع کے جاری احتجاج اور ان کے مطالبات کے حوالے سے بھی وفاقی حکومت کی جانب سے حکمت عملی کے بارے میں صوبائی قیادت کو آگاہ کریں گے۔