پاکستان
23 جنوری ، 2014

ہزارہ برادری اور حکومت میں کامیاب مذاکرات خوش آئند ہیں ، رابطہ کمیٹی

ہزارہ برادری اور حکومت میں کامیاب مذاکرات خوش آئند ہیں ، رابطہ کمیٹی

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے حکومتی ارکان وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید اور ہزارہ برادری کے درمیان کامیاب مذاکرات کو خوش آئندہ قرار دیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے امید ظاہر کی کہ حکومت مستونگ کے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات اور اس میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے اور ہزارہ برادری کو انصاف دلانے کے حوالے سے یقین دہانی پر پورا اترے گی اور ہزارہ برادری کو مایوس نہیں کرے گی ۔ رابطہ کمیٹی نے ہزارہ برادری کو اپنے جائز مطالبات اور پرامن دھرنے دینے پر زبردست انداز میں سراہتے ہوئے کہا کہ ہزارہ برادری نے اس قومی سانحہ اور غم زدہ ہونے کے باوجود جس تحمل مزاجی کا مظاہرہ کیا وہ قابل ستائش ہے ۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے ہزارہ برادری کی امن پسندی اور کامیاب احتجاجی دھرنے کو بھی سراہا ہے ۔رابطہ کمیٹی کے ارکان نے مستونگ واقعہ میں شہید ہونے والے شہداء کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیاب ہونے کی دعا کی ۔

مزید خبریں :