پاکستان
24 جنوری ، 2014

کراچی میں آج یوم سوگ اور ہڑتال کا اعلان ،اسکول بند ، پرچے ملتوی

کراچی میں آج یوم سوگ اور ہڑتال کا اعلان ،اسکول بند ، پرچے ملتوی

کراچی…کراچی میں آج یوم سوگ اور ہڑتال پر اسکول اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی جبکہ ٹرانسپورٹرز نے گاڑیاں نہ چلانے کا اعلان کیا ہے۔مجلس وحدت مسلمین نے کہا ہے کہ سانحہ مستونگ کے خلاف جمعہ کے روز سندھ میں پرامن یوم احتجاج منایا جائے گا، جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق آج تدریسی عمل معطل رہے گا، امتحان نہیں لیے جائیں گے۔ پرائیوٹ اسکول مینجمنٹ ایسو سی ایشن کے مطابق نجی اسکول بھی بند رہیں گے۔کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدرارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرجمعہ کو بسیں ،منی بسیں اور کوچزسٹرکوں پر نہیں لا ئیں گے۔ اس سے قبل اتوار کو کراچی میں مدرسہ دارالخیر میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے جمعیت علماء اسلام س کے رہنمامولانا یوسف شاہ کا کہنا تھا کہ مفتی عثمان یار خان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف جمعہ کو ہڑتال کی جائے گی۔

مزید خبریں :