پاکستان
24 جنوری ، 2014

پشاور:شاپنگ مال میں لگنے والی آگ پر 2گھنٹے بعد قابوپالیاگیا

پشاور:شاپنگ مال میں لگنے والی آگ پر 2گھنٹے بعد قابوپالیاگیا

پشاور …یونیورسٹی روڈ پر شاپنگ مال میں لگنے والی آگ پر تقریبا 2 گھنٹوں کی کوشش کے بعد قابو پالیا گیا ہے، آگ لگنے سے شاپنگ مال کی 10 سے زائد دکانیں خاکستر ہوگئیں یونیورسٹی روڈ پر واقع شاپنگ مال ، سٹی ٹاور میں لگنے والی آگ پر تقریباً 2 گھنٹوں کی کوشش کے بعد قابو پالیا گیا، پولیس کے مطابق جلنے والی دکانیں زیادہ تر گارمنٹس کی تھیں، آگ بجھانے میں ریسکیو 1122، پشاور ڈویلپمنٹل اتھارٹی، میونسپل کارپوریشن اور فائربریگیڈ کی گاڑیوں نے حصہ لیا، پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجہ بجلی کا شارٹ سرکٹ ہے۔

مزید خبریں :