24 جنوری ، 2014
لاہور…دھند کے باعث لاہور سے شیخوپورہ تک موٹر وے بند کر دی گئی جبکہ ملتان روڈ پر ملتان اور بہاولپور تک دھند بڑھ جانے سے حد نگاہ صفر ہوگئی،سفر کرنے والوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے کے مطابق دھند کی شدت بڑھ جانے سے بابو صابو ٹول پلازہ سے شیخوپورہ تک موٹر وے کو عام ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے جبکہ ملتان روڈ پر مانگا منڈی سے اوکاڑہ،ساہیوال،خانیوال،ملتان اور بہاولپور تک بھی شدید دھند چھائی ہوئی ہے۔ حدنگاہ صفر ہونے پر موٹر وے پولیس نے غیر ضروری سفر نہ کرنے اور ناگزیر صورتحال میں فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔