24 جنوری ، 2014
پشاور…خیبر ایجنسی میں سڑک کنارے بم دھماکے سے 2ایف سی اہلکار اور ایک مقامی صحافی زخمی ہوگیا۔ایف سی ذرائع کے مطابق لنڈی کوتل میں کالج کے قریب سڑک کنارے نصب بم کا زوردار دھماکا ہوا ،دھماکے سے 2ایف سی اہلکار اور ایک مقامی صحافی زخمی ہوگیا۔زخمیوں کو لنڈی کوتل اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ایف سی ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے پہلے سے سڑک کنارے بم نصب کر رکھا تھا۔دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاگیا ہے۔