24 جنوری ، 2014
لاہور…لاہور میں کوٹ لکھپت کے علاقے رحمت کالونی میں ٹائر بنانے والی فیکٹری میں آگ لگ گئی ۔ ریسکیو ذرائع کی مطابق آگ پر جلد قابو پالیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کوٹ لکھپت کے علاقے رحمت کالونی میں بچوں کی ٹرائیسکل کے ٹائر بنانے والی فیکٹری میں آگ لگنے سے فیکٹری میں ٹائر بنانے کیلئے پڑا پلاسٹک اور ربڑ کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔