24 جنوری ، 2014
کراچی …کراچی میں مفتی عثمان یارخان کے قتل کے خلاف ہڑتال کی جارہی ہے جس کی وجہ سے کراچی میں ٹریفک معمول سے کم جبکہ کاروباری مراکز بند ہیں۔آج کراچی میں جمعیت علما ئے اسلام(سمیع الحق گروپ) اور اہلسنت و الجماعت کی اپیل پر ہڑتال کی جارہی ہے،شہر کے چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔اس موقع پر جامعہ کراچی میں تدریسی عمل معطل اورامتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ پرائیوٹ اسکول مینجمنٹ ایسو سی ایشن نے تمام نجی اسکول اورکراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے ٹرانسپور ٹ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ سڑکوں پر ٹریفک بہت کم ہے، سی این جی پمپ اور پیٹرول پمپس سمیت شہر کے چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بھی بند ہیں ۔