دنیا
25 جنوری ، 2014

حسنی مبارک دور کے خاتمے کے3 سال مکمل ،قاہرہ میں مظاہرہ،9ہلاک

حسنی مبارک دور کے خاتمے کے3 سال مکمل ،قاہرہ میں مظاہرہ،9ہلاک

قاہرہ…حسنی مبارک دور کے خاتمے کے 3سال مکمل ہونے پر قاہرہ میں پولیس اور حکومت مخالف مظاہرین میں جھڑپیں ہوئی جن کے نتیجے میں 9افراد ہلاک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مصرمیں سیکیورٹی فورسزاورمعزول صدر محمد مرسی کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں 9مظاہرین ہلاک اور پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔ مصر میں سابق صدر حسنی مبارک کے خلاف کامیاب عوامی انقلاب کی تیسری سالگرہ کے موقع پر فوجی حکومت کے حامی افراد، سیکیورٹی فورسز اور فوج مخالف اخوان المسلمون کے ہزاروں مظاہرین کے درمیان جھڑپوں سے حالات سخت کشیدہ ہو گئے اور مختلف شہروں میں اب تک 9 مظاہرین کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ دوسری طرف سوئز شہر میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر کار بم حملے میں 9 افراد زخمی ہیں۔

مزید خبریں :