صحت و سائنس
26 جنوری ، 2014

نزلہ، زکام، کھانسی کا علاج ریکی کے ذریعے ممکن

نزلہ، زکام، کھانسی کا علاج ریکی کے ذریعے ممکن

لندن…نزلہ، زکام، کھانسی سمیت سردیوں کی کچھ مخصوص بیماریوں سے بچاوٴ اور ان کا علاج، ریکی کے ذریعے ممکن ہے۔امریکی طبی ماہرین کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ریکی کے ذریعے آپ جسمانی طور پر اتنے مضبوط ہو سکتے ہیں کہ فلوْ اور سانس کی موسمی بیماریوں کے وائرس آپ کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ ریکی کا طرزِ علاج عام طور پر جسم کے مختلف حصوں میں درد دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن نئی تحقیق کے مطابق، ریکی سے قوتِ مدافعت بھی بڑھائی جا سکتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اگر آپ نزلہ، زکام یا کھانسی جیسی بیماری میں مبتلا ہو بھی جائیں تو ریکی کے ذریعے جلد از جلد ان سے چھٹکارا ممکن ہے۔

مزید خبریں :