انٹرٹینمنٹ
27 جنوری ، 2014

ڈاکومینٹری فلم کاایوارڈ مصری فلم دی اسکوائر کے نام

ڈاکومینٹری فلم کاایوارڈ مصری فلم دی اسکوائر کے نام

لاس اینجلس …ڈاکومینٹری فلم کاایوارڈ مصری فلم دی اسکوائر نے جیت لیا۔امریکا کے ڈائریکٹر گلڈ ایوارڈ کی بہترین ڈاکومینٹری فلم کاایوارڈ مصری فلم دی اسکوائر نے جیت لیا مصر کے تحریر اسکوائر نے جہاں ملک میں سیاسی تبدیلی اور انقلاب کے لئے مرکزی کردار ادا کیا وہیں اس موضوع پر بننے والی فلم نے فلمی دنیا میں نام پیدا کیا اور اور ڈائریکٹر گلڈ ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ مصر کی انقلابی تحریک پر مبنی فلم دی اسکوائرکے مقابلے میں دی ایکٹ آف کلنگ، اسٹوریز وی ٹیل اور کریش ریل شامل تھیں ، خاتون ڈائریکٹر نے یہ ایوارڈ ان تمام افراد کے نام کیا، جنھوں نے انقلابی تحریک میں کردار ادا کیا۔

مزید خبریں :