پاکستان
27 جنوری ، 2014

پاک امریکا اسٹریٹجک مذاکرات آج واشنگٹن میں ہونگے

پاک امریکا اسٹریٹجک مذاکرات آج واشنگٹن میں ہونگے

واشنگٹن…قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے درمیان ملاقات آج واشنگٹن میں ہوگی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سرتاج عزیز اور جان کیری کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک مذاکرات کو وسعت دینے سے متعلق معاملات پر غور کیا جائے گا۔ ایک امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ بات چیت میں سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون پرتبادلہ خیال ہوگا اور مستقبل کے تعلقات کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

مزید خبریں :