27 جنوری ، 2014
ممبئی…این جی ٹی …بالی ووڈ اداکار بوبی دیول آج اپنی47ویں سالگرہ منارہے ہیں۔27جنوری1967کوبھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہونے والے وجے سنگھ دیول عرف بوبی دیول نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز 1977میں چائلڈ آرٹسٹ کی حیثیت سے فلم "دھرم ویر"سے کیا تاہم بطور ہیرو ان کی پہلی فلم"برسات"تھی جو 1995میں ریلیز ہوئی۔اس کے بعدبوبی نے بیشمار فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں سے Gupt: The Hidden Truth،سولجر،بادل،چمکو،اب تمہارے حوالے وطن ساتھیو ،جھوم برابر جھوم، یملاپگلا دیوانہ،تھینک یو، پلےئرزاور یملا پگلا دیوانہ ٹو سمیت کئی فلموں میں انکی اداکاری کو سراہا گیا۔بوبی دیول کی آنے والی فلموں میں چےئرز اور عشق دے مارے شامل ہیں جو ممکنہ طور پر اگلے سال بڑے پردے پر سجیں گی۔