کاروبار
27 جنوری ، 2014

کراچی اسٹاک میں تیزی کا رجحان ٹوٹ گیا،332پوائنٹس کی کمی

کراچی اسٹاک میں تیزی کا رجحان ٹوٹ گیا،332پوائنٹس کی کمی

کراچی…کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ٹوٹ گیا اور تین سو زائد پوائنٹس کی کمی کے بعدکے ایس ای 100 انڈیکس بند ہوا،ہفتے کے پہلے دن کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی،100 انڈیکس 332 پوائنٹس کی گراوٹ کے بعد 26 ہزار 670 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ،اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ حصص بازار میں سرمایہ کار محتاد نظر آئے اور حصص کی فروخت کر کے منافع حاصل کرنے کو زیادہ ترجیح دی،جس کی وجہ حصص بازار میں موجود کمپنیوں کے نتائج ہے جو سرمایہ کاروں کی امیدوں پر نہیں اترے،جبکہ ملک میں جاری بے امنی بھی حصص بازار میں مندی کی وجہ بنی۔

مزید خبریں :