27 جنوری ، 2014
مکہ مکرمہ …اداکارہ وینا ملک آج کل حجازِ مقدس میں ہیں جہاں انہوں نے عمرے کی ادائیگی کی۔شادی کے بعد وینا ملک اپنے شوہر اسد بشیر خٹک کے ہمراہ مکہ مکرمہ پہنچیں تھیں۔ یہیں وینا اور اسد کے خاندان کے دیگر افراد بھی پہنچے جہاں انہوں نے عمرے کی ادائیگی کی۔ وینا ملک کے مطابق عمرے کا یہ تحفہ انہیں معروف مذہبی اسکالر ، مولانا طارق جمیل کی طرف سے دیا گیا۔ وینا کا کہنا ہے کہ وہ اب ایک مختلف زندگی گزاریں گی اور اپنا وقت اصلاحاتی کاموں میں صرف کریں گی۔