کھیل
28 جنوری ، 2014

کرکٹ کی دنیا کا بحران وقتی طور پر ٹل گیا، بگ تھری تجویز کا فیصلہ آئندہ ماہ ہوگا

کرکٹ کی دنیا کا بحران وقتی طور پر ٹل گیا، بگ تھری تجویز کا فیصلہ آئندہ ماہ ہوگا

دبئی …کرکٹ کی دنیا کا بحران وقتی طور پر ٹل گیا، آئی سی سی پر انگلینڈ، آسٹریلیا اور بھارت کے کنٹرول کی تجویز کا فیصلہ آئندہ ماہ ہوگا۔دریں اثناء بھارت نے دھمکی دی ہے کہ اگر بگ تھری کی مخالفت کی تو بنگلادیش میں ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور ایشیا کپ نہیں کھیلیں گے ۔دریں اثناء پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلہ گورننگ بورڈ کو اعتماد میں لیکر کرینگے۔پی سی بی چیف نے اس سے قبل بورڈ اجلاس میں پاکستانی موقف بیان کیااور بگ تھری کو آڑے ہاتھوں لیا اور اسے کرکٹ کی تباہی کا منصوبہ قرار دیا۔

مزید خبریں :