29 جنوری ، 2014
لاہور…محکمہ ریلوے پولیس نفری کی شدید قلت کا شکارہوگیا۔تنخواہیں کم ہونے کے باعث سیکڑوں ملازمین نے محکمہ چھوڑنے کیلئے درخواستیں دیدیں۔ بھرتی پر پابندی ختم نہ ہوئی تو6 سال میں محکمہ خالی ہوجائے گا۔ریلوے پولیس ملازمین نے لاہورمیں جیونیوز کوبتایاکہ صوبائی اور موٹر وے پولیس کے مقابلے میں ان کی تنخواہیں8 سے 40 ہزار روپے کم ہیں ،ان تنخواہوں میں ان کاگزارہ نہیں ہوتا،سیکڑوں اہلکارمحکمہ چھوڑنے کیلئے پَر تولنے لگے ہیں،اس کے علاوہ ریلوے پولیس کے 40 فیصد اہلکار ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں،ہرسال100 سے زائد ملازمین ریٹائر ہو رہے ہیں،558 ریلوے اسٹیشنوں اور90 ٹرینوں کی حفاظت کیلئے صرف 6ہزار90 اہلکار رہ گئے،اس صورتحال پرآئی جی ریلوے پولیس سید ابن حسین سے بات کی گئی تو ان کاکہناتھاکہ 700 اہلکاروں کی بھرتی کا عمل شروع ہوا تو پابندی لگ گئی۔آج سپاہی یا تھانیدار بھرتی کریں تو8 ماہ بعد ڈیوٹی کے لئے تیار ہوتا ہے،تاہم وزیر ریلوے نے نفری اور تنخواہوں میں کمی کا مسئلہ جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔