30 جنوری ، 2014
ممبئی… این جی ٹی…یش راج بینر تلے پر یانکا چوپڑا، رنویر سنگھ اور ارجن کپور کی رومانٹک ایکشن ڈرامہ فلم"غنڈے"کے ٹریلر کے بعد فلم کے آئٹم سونگ "اسلامِ عشقم"کی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے۔ اس گانے کو بالی ووڈ کے مایہ ناز گلو کار بپی لہری اور نیہا بھاسن کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس میں ڈانس کرتی پریانکا چوپڑا اپنی اداؤں اور خوبصورتی سے چار چاند لگارہی ہیں جبکہ ان کے ساتھ رنویر سنگھ اور ارجن کپوربھی رقص کرتے نظر آرہے ہیں۔ہدایتکار علی عباس ظفر کی اس فلم کو ادیتہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا ہے جس میں رنویر اور ارجن کے مدِ مقابل پگی چاپس پریانکا چوپڑابحیثیت ہیروئن جلوہ گر ہورہی ہیں جبکہ عرفان خان بھی اہم کردارمیں نظر آئینگے۔فلم غنڈے کی کہانی دو نوجوانوں کے گرد گھومتی ہے جنہوں نے جرائم کی دنیا میں اپنی بہترین ساکھ قائم کررکھی ہے۔ایکشن،تھرل اور رومانس سے بھرپور یہ فلم غنڈے یش راج فلمز کے تحت رواں سال14فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جسکا میوزک سہیل سین نے ترتیب دیا ہے۔