دنیا
31 مارچ ، 2012

نیلسن منڈیلا کی ہزاروں دستاویزات،تصاویر اور وڈیوز آن لائن پیش

نیلسن منڈیلا کی ہزاروں دستاویزات،تصاویر اور وڈیوز آن لائن پیش

جوہانسبرگ…این جی ٹی…جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر اور نوبل امن انعام یافتہ نیلسن منڈیلاکی ہزاروں دستاویزات،نایاب تصاویر اور وڈیوز آن لائن پیش کردی گئی ہیں۔نیلسن منڈیلا فاؤنڈیشن کے تحت 2ہزارسے زائد یادگاری دستاویزات ڈیجیٹل آرکائیو کی شکل میں پیش کی گئیں جن میں انکے اولین دور کی تصاویر سے لیکرجیل میں گزارے گئے27سالہ دور میں لکھی گئی ڈائریز کے اوراق شامل ہیں۔93سالہ نیلسن منڈیلا کی زندگی کے مختلف ادوار کی عکاسی کرتی اس ڈیجیٹل آرکائیور میں نایاب خطوط،ڈائریاں،تصاویر،انٹرویوز،وڈیو ز اور فیملی سمیت دوستوں کی آراء پر مبنی کلپس بھی موجود ہیں جنہیں اب دنیا بھر میں منڈیلا کے مداح دیکھ،سن اور پڑھ سکتے ہیں۔

مزید خبریں :