پاکستان
30 جنوری ، 2014

سندھ فیسٹول: موئن جودڑومیں اسٹیج کی تیاری شروع ہوگئی

سندھ فیسٹول: موئن جودڑومیں اسٹیج کی تیاری شروع ہوگئی

موئن جودڑو…سندھ فیسٹول کے سلسلے میں موئن جودڑو کے آثارِ قدیمہ پراسٹیج کی تیاری شروع ہوگئی ہے۔ آثارِ قدیمہ کو کسی قسم کے نقصان سے بچانے کیلیے اسٹیج مجوزہ مقام سے 25 فٹ کے فاصلے پر تیار کیا جارہا ہے۔ڈائریکٹر آثارِقدیمہ قاسم علی قاسم کیمطابق موئن جو دڑو میں سندھ فیسٹول کے لئے مجوزہ جگہ پر 80 فٹ چوڑے اور 60 فٹ لمبے اسٹیج کی تیاری کا کام شروع کردیاگیاہے۔ سندھ فیسٹول کے انتظامات کاجائزہ لینے کیلیے سابق صوبائی وزیراویس مظفرٹیکنیکل ٹیم کیساتھ موئن جو دڑو پہنچ گئے ہیں۔سندھ فیسٹول کی تقریبات کا آغاز یکم فروری کی شام کو کیا جائے گا۔ پروگرام کی میزبانی پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹوزرداری کریں گے۔ تقریبات میں شرکت کیلیے ملک بھر سے500اہم شخصیات کو دعوت دی گئی ہے۔ فیسٹول میں سندھی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلیے لوک گیت گائے جائیں گے، موئن جو دڑو کی تاریخ پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔

مزید خبریں :