صحت و سائنس
30 جنوری ، 2014

قبا ئلی علاقوں میں ذہنی امراض میں اضافہ

قبا ئلی علاقوں میں ذہنی امراض میں اضافہ

پشاور…قبا ئلی علاقوں میں ذہنی امراض میں بڑی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ سال2013 میں خواتین میں دماغی امراض میں50 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ طبی ماہرین کے مطابق مردوں کی نسبت خواتین کی ایک بڑی تعدادذہنی امراض میں مبتلا ہورہی ہے۔ محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق سال 2012میں خیبر پختونخوا میں 20 فیصد خواتین ڈپریشن میں مبتلا ہوئیں۔ جبکہ گزشتہ سال یہ اضافہ 50 فیصد تک دیکھا گیا۔ طبی ماہرین کے مطابق ڈپریشن اورذہنی تناوٴ سے ہرسال لاکھوں افراد متاثر ہورہے ہیں۔

مزید خبریں :