پاکستان
30 جنوری ، 2014

پنجاب اور بلوچستان حکومت کے درمیان ویسٹ مینجمنٹ معاہدہ طے پا گیا

پنجاب اور بلوچستان حکومت کے درمیان ویسٹ مینجمنٹ معاہدہ طے پا گیا

لاہور…پنجاب اور بلوچستان حکومت کے درمیان ویسٹ مینجمنٹ معاہدہ طے پاگیا ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معاہدے کامقصداپنا ہنربلوچستان کی ترقی کیلئے پیش کرناہے۔ماڈل ٹاوٴن لاہورمیں معاہدے پر دستخط کئے گئے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ پنجاب نے بلوچستان میں کارڈیک سینٹر کے قیام کیلئے فنڈز مختص کردئیے ہیں اور بلوچستا ن حکومت کوبتادیاہے کہ کارڈیک سینٹر پرکنٹریکٹ مکمل کرے۔شہبازشریف نے کہاکہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کاکریڈٹ صوبائی حکومت اورعوام کوجاتاہے۔

مزید خبریں :