پاکستان
30 جنوری ، 2014

پشاور : طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے معمولات زندگی درہم برہم

پشاور : طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے معمولات زندگی درہم برہم

پشاور…پشاور شہر اور نواحی علاقوں میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں پشاور کے شہری اور نواحی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ 15 گھنٹوں تک پہنچ گئی ہے۔ جس سے معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔ بجلی لوڈ شیڈنگ سے صنعتی شعبہ متاثر ہو رہا ہے۔غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث کئی علاقوں میں پینے کا پانی بھی ناپید ہوگیا ہے اور شہریوں کو پانی کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پیسکو حکام کے مطابق 31 جنوری تک نہروں کی صفائی کا کام مکمل ہونے کے بعد اضافی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم ہو جائے گا۔

مزید خبریں :