پاکستان
31 جنوری ، 2014

قصور: جعلی پیر کی 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی، ملزم گرفتار

قصور: جعلی پیر کی 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی، ملزم گرفتار

قصور…قصور کے نواحی گاوٴں میں ایک جعلی پیر نے مبینہ طور پر 8 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تھانا بی ڈویژن قصور میں درج ایف آئی آر کے مطابق ایک شخص نے شکایت کی تھی کہ جعلی پیر نے دھوکے سے اس کے بچوں کو اپنے گھر بلایا اور اس کی آٹھ سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بچی کے شور مچانے پر محلے دار اکٹھے ہو گئے اور انھوں ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے بچی کو طبی معائنے کے لیے ڈسٹرکٹ اسپتال بھجوا دیا ہے۔ ملزم نے میڈیا کے سامنے صحت الزام سے انکار کیا ہے۔

مزید خبریں :