31 جنوری ، 2014
لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ ڈیو واٹمور کا کہنا ہے کہ وہ اب تک چمپئنز ٹرافی میں خراب کارکردگی اور زمبابوے سے ٹیسٹ ہارنا ہضم نہیں کرپائے، خوشگوار یادوں لیکن دکھی دل کے ساتھ واپس جارہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈیو واٹمور نے کہا کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ دو سال ان کیلئے چیلنج سے بھرپور رہے ، انہوں نے ٹیم کے ساتھ کام کو بے حد انجوائے کیا۔ سبکدوش ہونیوالے کوچ کا کہنا تھا کہ وہ خوشگوار یادوں، مگر دکھی دل کے ساتھ واپس جارہے ہیں، وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے امیدوار نہیں، لیکن ان کے خیال میں ٹیم کو ایک فل ٹائم بیٹنگ کوچ کی بھی ضرورت ہے۔ ایک سوال پر ڈیو واٹمور نے کہا کہ ان کے دور میں زمبابوے سے ٹیسٹ ہارنا اور چمپئنز ٹرافی میں ایک میچ بھی نہ جیتنا انہیں اب تک ہضم نہیں ہوا۔