انٹرٹینمنٹ
02 فروری ، 2014

کراچی میں بہار کے رنگ، پھولوں کی 3 روزہ نمائش

کراچی میں بہار کے رنگ، پھولوں کی 3 روزہ نمائش

کراچی…کراچی کے علاقے کلفٹن میں بہار دکھارہی ہے تین روزہ پھولوں کی نمائش جہاں رنگ برنگے پھول مرکز نگاہ بنے ہوئے ہیں۔ کلفٹن کراچی میں واقع خلیل شہید پارک میں پھولوں کی نمائش جاری ہے۔ رنگ و بو کا میلہ سجا تو لوگ بھی بے ساختہ کھنچے چلے آئے۔ نمائش میں رکھے چھوٹی اقسام کے پھول خاص طور پر مرکز نگاہ ہیں۔ پھول سدا بہار ہوتا ہے۔ یہی نہیں پارک میں موجود خوبصورت فوارہ بھی بڑا بہت منفرد نظارہ پیش کررہا ہے۔جہاں تک نظر جاتی ہے دلکش پھولوں کا ایک سے بڑھ کر ایک حسین نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ڈائریکٹر پارک آغا فہد کا کہنا ہے کہ اس حسین و دلکش نظارے نے عوام کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے،ان کے حسین رنگ چپکے چپکے بہار کی آمد کا پتہ دے رہے ہیں۔ پھول ہماری ثقافت اور روایات کا بھی اہم حصہ ہیں۔ہر جگہ پھلولوں کی خوشبواور رنگ بکھرے نظر آتے ہیں۔پھول انسانی سوچ کی عکاسی ہوتا ہے خوبصورت پھول اپ کی شخصیات اور سوچوں کو دل فریب صورت دیتے ہیں۔

مزید خبریں :