02 فروری ، 2014
لاہور…لاہورکے علاقے چوہنگ میں جعلی پیرنے جن نکلوانے کے بہانے لڑکی کو مارمارکر بے حال کردیا، لڑکی کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر صحت کا کہنا ہے کہ جعلی پیر کو قرارواقعی سزادلوائیں گے۔چوہنگ کی 13سالہ لڑکی کی ماں کو شک تھا کہ اسکی بیٹی پر جن کا سایہ ہے ، وہ اسے علاج کیلیے ایک پیر کے پاس لے آئی جس نے تھپڑمارمار کر لڑکی کا برا حال کردیا ، لڑکی کو طبی امداد کیلیے اسپتال داخل کروادیا گیا۔وزیر اعلی ٰ پنجاب کے مشیر خواجہ سلمان رفیق نے جناح اسپتال میں لڑکی کی عیادت کی۔ انکا کہناتھاکہ تشدد کا شکار لڑکی کے علاج کی خودنگرانی کریں گے اورجعلی پیر کو گرفتا رکرکے سزادلوائی جائیگی۔