02 فروری ، 2014
پشاور… پشاور میں صحت کا انصاف مہم میں سیکیورٹی خدشات کی بناء پر اساتذہ نے حصہ لینے سے انکار کردیا ہے۔ آل پرائمری ٹیچرز ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا کے صدر خالد خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ اساتذہ نے سیکیورٹی ٰ خدشات کی بناء پر صحت کا انصاف مہم کا حصہ بننے سے انکار کردیا ہے۔ صوبائی حکومت نے مہم کیلئے 9 ہزار اساتذہ کو طلب کیاگیا تھا۔ جن میں 3 ہزار خواتین ٹیچرز شامل تھیں۔تاہم ٹیچرز مہم کا حصہ نہیں بنے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت جب تک سیکیورٹی بہتر نہیں بناتی۔ ٹیچرز پولیو یا کسی بھی ہیلتھ مہم کا حصہ نہیں بنیں گے۔ خالد خان کے مطابق اساتذہ نے چھ ماہ سے کسی بھی حکومتی مہم میں حصہ بننے سے بائیکاٹ کررکھا ہے۔