پاکستان
02 فروری ، 2014

پشاور:چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

پشاور:چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، 20 سے زائد زخمی

پشاور…پشاور کے علاقہ جمیل چوک میں زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 20 سے زیادہ مزدور زخمی ہوگئے۔پشاور کے علاقہ جمیل چوک میں زیر تعمیر عمارت میں لنٹر ڈالا جارہا تھا کہ اچانک چھت گر گئی۔چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔ جبکہ 20 سے زیادہ مزدور زخمی ملبے تلے دب گئے ہیں۔امدادی کارروائیوں کے بعد زخمیوں کو ملبے سے نکالا گیا اور لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیاگیا۔ریسکو ذرائع کے مطابق خدشہ ہے کہ چند افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

مزید خبریں :