02 فروری ، 2014
مردان…سیکیورٹی فورسز نے مردان میں2 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے خودکش جیکٹس،بھاری مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کر لئے۔سیکیورٹی فورسز نے مردان میں ذاکراللہ اور فیض نامی دو دہشت گرد وں کو گرفتار کر لیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد مردان میں دہشت گردی کی کارروائی کی منصوبہ بندی کررہے تھے اور انہوں نے کارروائیوں کے لیے دو گروپ بنانے کا بھی اعتراف کیاہے۔ دونوں ملزمان پنجاب ریجمنٹ سینٹرکا مین گیٹ اور پولیس اسٹیشن صدر پرخودکش حملہ کرنا چاہتے تھے۔دہشت گردوں کو انٹیلی جنس معلومات کی بنا پرگرفتار کیا گیا۔